نانگا پربت ،فیری میڈو جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 7سیاح جاں بحق

نانگا پربت ،فیری میڈو جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 7سیاح جاں بحق

نانگا پربت کے مشہور سیاحتی مقام فیری میڈو جانے والے سیاحوں کو اس وقت المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی گاڑی راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دشوار گزار پہاڑی سڑک پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سیاحوں کی شناخت سجاد اور علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں ریس لگاتی تیز رفتار گاڑیا ں کا ہولناک حادثہ،موٹر سائیکل سوار کچل دیے،4 افراد جاںبحق

مقامی انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ فیری میڈو ملک کے معروف سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

editor

Related Articles