اسپیس ایکس کے حصص بچوں میں تقسیم کرنے کا اعلان، کون اہل ہوگا

اسپیس ایکس کے حصص بچوں میں تقسیم کرنے کا اعلان، کون اہل ہوگا

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال امریکہ میں ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ 2027 میں اپنے اسپیس ایکس کے حصص میں سے کچھ امریکہ کے ہر بچے کو دیں گے۔ تاہم، انہوں نے اس منصوبے کی تفصیلات یا اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔

اسپیس ایکس کی بنیاد ایلون مسک نے 2002 میں رکھی تھی۔ یہ دنیا کی قیمتی ترین نجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور خلائی راکٹوں کی تیاری، خلائی جہازوں کے پروگرام اور اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس چلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر، آئی فون صارفین کیلئے کیا بدلنے والا ہے؟

میڈیارپورٹ کے مطابق اگر اس منصوبے کے تحت امریکہ کے تمام بچوں کو حصص دیے گئے تو تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ بچے اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ حصص کی رپورٹ میں بیان کردہ موجودہ مالیت کے مطابق اس پروگرام کی مجموعی قدر تقریباً 10.5 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔

تاہم، یہ واضح نہیں کہ ہر بچے کو کتنے حصص ملیں گے، اس پروگرام کے لیے عمر کی حد کیا ہوگی اور کون سے بچے اس کے اہل قرار پائیں گے۔ فی الحال یہ ایلون مسک کی جانب سے کیا گیا اعلان ہے، منصوبے کی عملی تفصیلات اور حتمی شرائط سامنے آنا باقی ہیں۔

editor

Related Articles