پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بڑی چھلانگ ، آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بڑی چھلانگ ، آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف شاندار اور فیصلہ کن فتوحات حاصل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی ون ڈے رینکنگ میں ایک اور بڑا معرکہ سر کر لیا ہے۔ 

قومی ٹیم نے کینگروز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر جگہ بنالی ہے

سہ ملکی سیریز میں شاندار کم بیک اور پوائنٹس کی دوڑ

راولپنڈی میں جاری سنسنی خیز سہ ملکی سیریز میں مسلسل کامیابیوں کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ کر 103 ہو چکے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اب قومی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقا سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر کھڑی ہے، جو 104 پوائنٹس کے ساتھ سیکنڈ لاسٹ پوزیشن پر ہے ،  بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

عرفات منہاس کی تباہ کن پرفارمنس

پاکستان کی رینکنگ میں اس تاریخی چھلانگ کے پیچھے بنیادی کردار انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا وہ میچ ہے جس میں گرین شرٹس نے 87 رنز کی بڑی فتح سمیٹی۔ اس میچ کے اصل ہیرو نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس بنے، جنہوں نے گیند اور بلے دونوں سے حریف ٹیم کے ہوش اڑا دیے۔

میچ کے آغاز میں جب پاکستانی اننگز لڑھک گئی اور صرف 81 رنز پر 4 قیمتی وکٹیں گر چکی تھیں، تب حسن نواز نے ذمہ دارانہ 79 رنز بنائے، جبکہ عرفات منہاس نے شاندار نصف سنچری (59 رنز، 58 گیندیں) اور فہیم اشرف کے جارحانہ 39 رنز کی بدولت پاکستان نے بورڈ پر ایک مضبوط مجموعہ یعنی 302 رنز سجایا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا

اس کے بعد بولنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے عرفات منہاس نے صرف 40 رنز دے کر انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس کے نتیجے میں پوری انگریز ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اگلا ہدف ، جنوبی افریقا

قومی ٹیم اب تیسری پوزیشن پر بیٹھی جنوبی افریقا سے محض ایک قدم (ایک پوائنٹ) کی دوری  پر ہے ، اگر کھلاڑیوں کا یہ شاندار اور فاتحانہ سلسلہ یونہی جاری رہا، تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ون ڈے رینکنگ میں مزید اوپر کی منزلیں طے کر کے عالمی کرکٹ پر اپنی دھاک بٹھا دے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار، انگلش ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

editor

Related Articles