مالدیپ کے صدر کا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف، قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین قرار

مالدیپ کے صدر کا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف، قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین قرار

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اسلام آباد میں اہم  ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفاعی تعاون

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز، 20 معاہدوں پر دستخط، دوطرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ

ملاقات میں دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

امن و استحکام

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرآج ایران کا دورہ کریں گے ،پوری دنیا کی نظریں دورہ پر لگ گئیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

مالدیپ کے صدر کا اظہارِ اطمینان

ملاقات کے دوران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

editor

Related Articles