مرسڈیز کا حادثہ، مرمت کا خرچہ اتنا کہ نئی گاڑی کا مشورہ مل گیا

مرسڈیز کا حادثہ، مرمت کا خرچہ اتنا کہ نئی گاڑی کا مشورہ مل گیا

بھارت میں سافٹ ویئر انجینئر کی مرسڈیز بینز گاڑی حادثے کے بعد مرمت کے بھاری اخراجات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔ گاڑی ٹھیک کرانے کا تخمینہ 61 لاکھ بھارتی روپے لگایا گیا تو صارفین نے مرمت کے بجائے نئی گاڑی خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایمازون میں کام کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر آدم رزق کی گاڑی بنگلورو میں شدید بارش کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔

آدم رزق نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بارش کے باعث ان کی مرسڈیز سڑک پر پھسل گئی اور درمیان میں بنی رکاوٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت کی لین میں جا پہنچی۔ ان کے مطابق حادثہ انتہائی سنگین ثابت ہوسکتا تھا، تاہم خوش قسمتی سے انہیں کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:اب صرف اسٹیکر نہیں، اپنی آواز بھی بھیجیں، واٹس ایپ کا نیا فیچر

گاڑی کی مرمت کا تخمینہ سن کر انجینئر حیران

حادثے کے بعد آدم رزق اپنی گاڑی مرسڈیز بینز کے مجاز سروس سینٹر لے گئے، جہاں انہیں مرمت کے لیے 61 لاکھ بھارتی روپے کا تخمینہ دیا گیا  ۔انجینئر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ لگژری گاڑی کی مرمت مہنگی ہوگی، لیکن اخراجات اتنے زیادہ ہوں گے، اس کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی کو مکمل نقصان کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق، بیمہ کمپنی مرمت کے اخراجات ادا کرنے کے بجائے انہیں نقد معاوضہ دے گی۔

سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

آدم رزق کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مختلف مشورے دینا شروع کر دیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر حادثے میں گاڑی کے ایئر بیگز کھل جائیں اور نقصان اس حد تک پہنچ جائے تو مرمت کرانے کے بجائے نئی گاڑی خریدنا زیادہ بہتر فیصلہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیچڑ میں دوڑنے اور درختوں پر چڑھنے والی مچھلی کی دلچسپ کہانی

ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ بیمہ کمپنی سے ملنے والی رقم سے نئی گاڑی خرید لی جائے۔ ایک صارف نے توجہ دلائی کہ تقریباً 70 لاکھ بھارتی روپے میں نئی مرسڈیز بینز سی کلاس خریدنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

یوں ایک حادثے کے بعد گاڑی کی مرمت کا بھاری تخمینہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا، جہاں صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اتنی بڑی رقم خرچ کرکے پرانی گاڑی ٹھیک کرانا بہتر ہے یا نئی گاڑی خریدنا۔

editor

Related Articles