کے پی میں انتشاری سیاست ختم ، خوشیاں لوٹ آئیں ،پشاور میں شاندار فیسٹیول نے شہریوں کے دل جیت لیے

کے پی میں انتشاری سیاست ختم ، خوشیاں لوٹ آئیں ،پشاور میں شاندار فیسٹیول نے شہریوں کے دل جیت لیے

خیبر پختونخوا میں  تحریک انصاف کی  حکومت کے خاتمے اور صوبے میں انتظامی تبدیلی کے بعد دارالحکومت پشاور کے حالات میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ 

سالہا سال سے جاری سیاسی محاذ آرائی، دھرنوں اور بدانتظامی کے باعث پریشان حال عوام نے اب بالآخر سکھ کا سانس لیا ہے۔

اس سکون اور پرامن ماحول کا عملی ثبوت پشاور میں منعقد ہونے والا وہ شاندار فیسٹیول ہے جہاں شہریوں نے جوش و خروش سے ریکارڈ شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں :نیدرلینڈز میں ایسا فیسٹیول جس میں سرخ سر ہی نظر آتے ہیں، اس میلے کی حقیقت کیا ہے؟

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد صوبے میں امن و امان کی بحالی پر عوام میں گہرا اطمینان پایا جاتا ہے۔ شہری اب مختلف تفریحی اور ثقافتی تقریبات میں بھرپور طریقے سے شرکت کر کے معمولاتِ زندگی کی بحالی کا جشن منا رہے ہیں۔

پشاور فیسٹیول کے دوران انتظامی کارکردگی کا معیار انتہائی شاندار رہا۔ فیسٹیول میں شریک پشاور کی رہائشی فاطمہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار شہر میں اتنے منظم اور پرامن ماحول کا مشاہدہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ  لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہونے کے باوجود تمام سرگرمیاں بہترین نظم و ضبط کے ساتھ جاری رہیں اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :دہشت گردی کا خاتمہ، امن کا قیام،خیبرپختونخوا کے عوام کا خواب پورا کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی

سماجی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ صرف احتجاج اور وفاق سے لڑائی پر مرکوز تھی، جس کی وجہ سے پشاور کے شہری تفریح سے محروم تھے۔ تاہم گورنر راج کے نفاذ اور انتظامیہ کے فعال ہونے سے شہریوں کو پرامن ماحول مل گیا ہے۔

فیسٹیول کے شرکاء نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عوامی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ پشاور کے شہریوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا تسلسل کے ساتھ موقع ملتا رہے۔

editor

Related Articles