صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی منظوری دے دی اور فنانس بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی منظوری دے دی،اور فنانس بل 2024 پر دستخط کر دیے۔ صدر مملکت کے دستخط شدہ بل کی کاپی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے اور یہ بجٹ یکم جولائی (پیر) سے نافذ العمل ہوگا۔
خیال رہے کہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ کی کل لاگت 8 کھرب روپے سے زائد ہے۔اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا تھا۔
اس میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوائی سفر کے ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافہ بھی شامل ہے۔ بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔