آمدن سے زائد اثاثہ جات:سی ڈی اے، محکمہ ایکسائز سمیت 14 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مقدمات کا اندراج

آمدن سے زائد اثاثہ جات:سی ڈی اے، محکمہ ایکسائز سمیت 14 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مقدمات کا اندراج

اینٹی کرپشن سرکل کی 14 سرکاری ملازمین کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات مکمل کر کے مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو بھجوا دئیے اور متعلقہ افسران پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

زرائع کے مطابق سرکاری افسران اور انکے اہل خانہ کے نام پر آمدن سے زائد اثاثہ جات پکڑے گئے ہیں اور اینٹی کرپشن سرکل تحقیقات مکمل کرکے مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو بھجوا دئیے جہاں ان متعلقہ افسران پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ان افسران میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) ہلال احمد ، سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم بھی ملزمان میں شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں احمر علی قریشی، پرویز اختر، فراست علی، صفدر محمود بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ داخلہ ، آئی جی پنجاب زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے شیخ زید ہسپتال آمد

جبکہ کلیم اختر اور محمد افتخار کے خلاف بھی اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے ۔ملزمان پر سرکاری زمین فروخت کرنے، نان کسٹم گاڑیوں کو نمبر لگانے کے مقدمات درج ہیں اور اس کیساتھ ساتھ ملزمان پر اختیارات سے تجاوز کرنے اور کرپشن کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

editor

Related Articles