علی امین گنڈا پور کا کھیل فکسڈ، سینئر صحافی نے خیبر پختونخوا حکومت کاپوسٹ مارٹم کردیا

علی امین گنڈا پور کا کھیل فکسڈ، سینئر صحافی نے خیبر پختونخوا حکومت کاپوسٹ مارٹم کردیا

پشاور(حسام الدین) سینئر صحافی محمود جان بابر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کا قیام ایک سیاسی اعلان ہے۔ 9مئی واقعات میں تحریک انصاف کے اپنے لوگوں کے ملوث ہونے کی ویڈیوز موجود ہیں۔ کونسی ایسی جگہ تھی جہاں پر تحریک انصاف کے کارکن موجود نہیں تھے؟ اگر کمیشن بنتا ہے تو تحریک انصاف کے بعض لوگ بھی شکنجے میں آسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن ”مٹی پاؤ“ والا کام ہے ، ایک ہفتہ سے زائد وقت ہوگیا کہ کابینہ نے منظوری دی ہے مگر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، ایک ایسی حکومت جو اس وقت کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی ا مین گنڈا پور کا انداز بیاں، دھمکیاں اور پھر انہی لوگوں کیساتھ بیٹھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کتنا سمجھدا ر ہے، علی امین گنڈا پور کے جب ڈاٹس ملاتا ہوں تو اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے بندے نہیں تو اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی خلاف بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹینکیاں بھروا لیں، پیٹرولیم ایسویسی ایشن کی شہریوں سے اپیل

علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ٹکر لینے والے بھی نہیں ہے، وہ کور کمانڈر کے بریفنگ میں بھی جاتے ہیں وہ شہباز شریف کے پاس بھی جاتے ہیں ، علی امین گنڈا پور ہر وہ کام کرنے کو تیار ہیں جس سے ان کی حکومت چلتی رہےاور جب وہ کہتے ہیں کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے میرا نہیں خیال کہ وہ ایسا کرینگے ۔ پارٹی میں اختلافات سنگین ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس آئی جی کو تبدیل نہیں کرسکے جنہوں نے پی ٹی آئی کے ورکروں پر ایف آئی آر درج کرائے ہیں ، پی ٹی آئی بطور پارٹی یا اگر کچھ لوگوں کی خواہش ہو کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ختم ہوکر وہ سیاسی شہید بن جائیں مگر حکومت میں موجود لوگ پارٹی کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں کرینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے تو کارکردگی پر تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیابلکہ یہ عوام کا ایک ضد تھا ۔ علی امین گنڈا پور نے تیمور سلیم جھگڑا سے متعلق کہا تھا کہ جن کی وجہ سے خیبر پختونخوا ایک ہزار ارب روپے کا مقروض بن گیا کیا میں ان کو مشیر رکھ لوں؟۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *