معروف بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین کیلئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ترین شہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں تاپسی پنو نے انکشاف کیا کہ دہلی خواتین کیلئے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہے۔ نئی دہلی کے رہائشی اپنی بیٹیوں کو سورج ڈھلنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں جب کہ دیگر شہروں میں ایسا نہیں ہوتا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود دہلی میں رہتی ہوں اس لیے یہ سمجھتی تھی کہ ہر سٹی میں ایسا ہی ہوتا ہے جب مجھے دوسرے شہروں میں جا کر رہنے کا موقع ملا تو پتہ چلا کہ وہاں ایسا نہیں ہوتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کی طرف سے ملنے والا تحفہ چوری ہوگیا، ماہرہ خان کا انکشاف
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلمی سیٹ پر خود کو کبھی غیر محفوظ نہیں سمجھیں، اس کے علاوہ بہت سی اداکاراؤں کو سیٹ پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس موقع پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک مرتبہ مذہبی تہوار کے دوران ہجوم میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔