پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل

پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کی گرفتاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سارجنٹ آف آرمز اشفاق اشرف کو چار ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

گرفتاریوں کو روکنے میں ناکام رہنے پر چار دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور تین جونیئر اسسٹنٹ عبید اللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔اسپیکر ایاز صادق نے واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ گرفتاریوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور احتساب کا تعین کرنے کے لئے تمام دروازوں اور مقامات سے فوٹیج حاصل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں 9 اور 10 ستمبر کی رات کو اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ایم این ایز زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، نسیم الرحمان اور شاہ احمد خٹک کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *