جھیل کنارے بنا دنیا کا دیوہیکل نقشہ، لوگ پیدل گھومنے آتے ہیں

جھیل کنارے بنا دنیا کا دیوہیکل نقشہ، لوگ پیدل گھومنے آتے ہیں

ڈنمارک کے ایک کسان نے اپنی 25 سالہ انتھک محنت سے جھیل کے کنارے دنیا کا ایک منفرد اور دیوہیکل نقشہ تیار کر دیا، جسے آج بھی لوگ پیدل چل کر دیکھتے اور سراہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورین پولسن نامی کسان نے 1944 سے 1969 کے دوران مٹی، گھاس اور بڑے پتھروں کی مدد سے دنیا کے براعظموں کی شکلیں انتہائی باریکی سے تیار کیں۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی پولیس والا اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

یہ منفرد شاہکار کلیٹروپ جھیل کے کنارے واقع ہے اور تقریباً 45 میٹر چوڑا اور 90 میٹر طویل ہے۔ اس نقشے کی خاص بات یہ ہے کہ جھیل کا پانی براعظموں کے گرد حقیقی سمندروں کا منظر پیش کرتا ہے، جس سے یہ مزید دلکش دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تھکن دور کرنے کی کوشش زندگی بھر کا پچھتاوا بن گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا خیال سورین پولسن کو اس وقت آیا جب انہیں جھیل کے قریب ایک ایسا پتھر ملا جس کی شکل ڈنمارک کے جزیرہ نما جٹ لینڈ سے مشابہ تھی۔ اسی لمحے انہوں نے زمین پر دنیا کا نقشہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

کئی برسوں کی مسلسل محنت کے بعد تیار ہونے والا یہ نقشہ آج ڈنمارک کی منفرد سیاحتی اور تاریخی یادگاروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں آنے والے لوگ دنیا کے نقشے پر چلنے کا منفرد تجربہ حاصل کرتے ہیں۔

editor

Related Articles