مومنہ اقبال کی پُراسرار انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، خاموشی توڑنے کا عندیہ

مومنہ اقبال کی پُراسرار انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، خاموشی توڑنے کا عندیہ

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پُراسرار انسٹاگرام بیان جاری کیا ہے جس نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ، اپنی پوسٹ میں اداکارہ  نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو وہ حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے پیش کر سکتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بہن رمشا اقبال کا بیان شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند سال ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل اور آزمائشوں سے بھرپور رہے ہیں۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ  انہوں نے کئی مبینہ ناانصافیوں کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی سطح پرتماشہ نہیں بنانا چاہتی تھیں۔

 انہوں نے اپنے والد کے تقریباً دو سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے ان کا خاندان مسلسل مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کر رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں کچھ نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے  استفسار کیا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کو ہراساں کرنیکا معاملہ ، رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آنے پر حقیقت خود سامنے آ جائے گی اور انہیں امید ہے کہ تمام شواہد عوام کے سامنے لانے کی نوبت نہیں آئے گی۔

مومنہ اقبال نے اپنے بیان کے اختتام پر لکھا: “ایک ایک کا بتاؤں گی پھر، ان شاء اللہ، میرا گواہ اللہ ہے۔”

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا کیس ، ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اپنی پوسٹ میں مومنہ اقبال  نے اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام واضح طور پر نہیں لیا تاہم ان کے الفاظ سے یہ اشارہ ضرور ملتا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر تمام حقائق منظرِ عام پر لانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

editor

Related Articles