میانوالی پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا

میانوالی پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا

میانوالی پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے سبب پی ٹی آئی کے قافلوں کو آگے نہ جانے دیا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کےمیانوالی سے آنیوالے قافلے کو میانوالی پولیس نے کامیاب حکمتِ عملی اپناتے ہوئے آگے بڑھنے نہ دیا اور دن بھر کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے سبب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے مطابق میانوالی سے سی پیک کی طرف پانی کی اشد ضرورت ہے اور اس حوالے سے انہوں نے دن بھر مقامی افراد سے پانی فراہم کرنے کی اپیل کی کہ پانی پہنچائیں، کیونکہ پی ٹی آئی کارکنان آنسو گیس سے شدید متاثر ہیں ۔

میانوالی سے اسلام آباد آنیوالے سی پیک روڈ پر نہ ہوٹل ہیں اورنہ کوئی سٹورز،صبح سے ہمارے ہزاروں کارکنان آنسو گیس کی شیلنگ اورکنٹینرز کا مقابلہ کررہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان نے کہا ہے کہ پولیس نے قافلے پر شدید شیلنگ کی جس سے کارکنان منتشر ہوئے اور اسلام آباد کی جانب نہیں بڑھ سکے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ اس وقت پینےکاپانی اورخوراک بالکل ختم ہوگیا ہے،تراپ کے قریب ہمارے قافلے ایک دفعہ پھر روکاوٹیں ہٹارہے ہیں،اگرکوئی پینے کاپانی یاخوراک پہنچاسکتا ہے تومہربانی ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *