وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل

خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا، انہوں نے گاڑی سے اتر کر پیدل اسلام آباد ٹول پلازہ کراس کیا۔

قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

رات برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا تھا۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا  کہ کیوں کہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے، مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قوم آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان منسٹر انکلیو میں مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ طے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *