صحافی نے کیا کہا کہ میرا غصے میں آ گئیں؟

صحافی نے کیا کہا کہ میرا غصے میں آ گئیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم سائیکو کی تشہیری تقریب کے دوران ایک صحافی کے تبصرے پر ناراض ہو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

میرا حال ہی میں اپنی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف تھیں، جو ان کے پروڈکشن ہاؤس ’’ریڈ لپ اسٹک‘‘ کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے۔ فلم کی ایک پریمیئر تقریب کے دوران ایک صحافی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا نے ’سائیکو‘ کا کردار ادا کرتے کرتے خود بھی سائیکو جیسا رویہ اپنا لیا ہے اور اب تک اس کردار کے اثر سے باہر نہیں آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :جین زی میرا مقابلہ نہیں کر سکتی‘، اداکارہ میرا کا بڑا دعویٰ

صحافی کے اس تبصرے پر میرا نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو عزت اور احترام ملنا چاہیے اور انہیں غیر ضروری تنقید یا طنز کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

میرا نے گفتگو کے دوران کہا، ’’اگر آپ ہمیں عزت نہیں دیں گے تو کوئی بات نہیں، یہاں پاکستان میں فنکاروں کو وہ احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان الیکشن,حسن رحیم کا نیا روپ سامنے آگیا

اداکارہ نے بعد ازاں اپنی فلم میں ادا کیے گئے کردار اور اس پر کی گئی محنت کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے فلم کے ہدایت کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کردار کو حقیقت کے قریب لانے کے لیے پوری ٹیم نے بھرپور کوشش کی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے میرا کی حمایت کی۔ کئی صارفین نے صحافی کے انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فنکار یا خاتون کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :ہانیہ عامر نے عالمی سطح پر ایک اور کامیابی سمیٹ لی

ایک صارف نے لکھا کہ ’’کسی کو بھی کسی کی توہین کرنے کا حق نہیں‘‘، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ ’’فنکاروں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے، چاہے اختلاف رائے ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

میرا اور صحافی کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو اب سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جہاں صارفین فنکاروں کے احترام اور میڈیا کے رویے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles