رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ روپے کی سلطنت کی وارث نکلیں

رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ روپے کی سلطنت کی وارث نکلیں

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کامینینی نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ بھارت کے معروف کامینینی خاندان کی وسیع کاروباری سلطنت کی وارث بھی ہیں، جس کی مالیت تقریباً 77 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

رام چرن اور اپاسنا کی شادی کو 14 برس مکمل ہو چکے ہیں اور دونوں کو بھارتی شوبز اور کاروباری حلقوں میں ایک بااثر جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اپاسنا کا تعلق کامینینی خاندان سے ہے، جو بھارت کے صحت کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور متعدد بڑے طبی و کاروباری منصوبوں کا مالک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صحافی نے کیا کہا کہ میرا غصے میں آ گئیں؟

اپاسنا کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے خاندان کے منفرد نظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاندانی وراثت اور مالی معاملات کو منظم رکھنے کے لیے ایک تحریری خاندانی آئین ترتیب دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق اس آئین کا مقصد وراثت اور کاروباری معاملات پر ممکنہ اختلافات کو روکنا اور خاندان کے تمام افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اپاسنا نے بتایا کہ خاندان میں مرد اور خواتین کو یکساں مواقع اور حقوق دیے جاتے ہیں جبکہ وراثت کی تقسیم بھی مساوی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے تمام افراد ان اصولوں پر عمل کرتے ہیں کیونکہ یہ صرف قواعد و ضوابط نہیں بلکہ خاندانی اقدار اور روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عامر خان کی فلم نے بھکاری کو دکاندار بنا دیا

فلاحی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں اپاسنا کو متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی مل چکا ہے جبکہ وہ فوربز کی “ٹائیکون آف ٹومارو” فہرست میں بھی شامل رہ چکی ہیں۔

اپاسنا کی کامیابی اور خاندانی کاروباری نظام کو بھارت میں خواتین کے معاشی کردار اور خاندانی کاروبار کے مؤثر انتظام کی ایک اہم مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

editor

Related Articles