15 لاکھ فالورز رکھنے والے اسٹارکتے کی دردناک کہانی

15 لاکھ فالورز رکھنے والے اسٹارکتے کی دردناک کہانی

چین میں سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھنے والا ایک مشہور کتا چوری کے بعدایک ڈاگ میٹ ریسٹورنٹ کو فروخت کر دیا گیا، جہاں بعد میں اسے ذبح کر کے استعمال کیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ بارڈر کولی نسل کے کتے چوٹوکے ساتھ پیش آیا، جس کے سوشل میڈیا پر تقریباً 15 لاکھ فالوورز تھے۔ کتے کے مالک کے مطابق وہ گزشتہ ماہ بیرون ملک سفر پر تھے جبکہ چوٹو گھر میں ان کے والدین کی نگرانی میں موجود تھا۔ 11 مئی کو خاندان کو اطلاع ملی کہ کتا اچانک گھر سے غائب ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ولاگ نے چوروں کو گھر تک پہنچا دیا,امیر طرز زندگی دکھانا مہنگا پڑ گیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دو نامعلوم افراد الیکٹرک اسکوٹر پر آئے اور کتے کو گھر سے لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد مالک نے اپنا سفر مختصر کر کے فوراً واپسی کی اور تلاش شروع کر دی۔

تقریباً دو ہفتے بعد انہیں مبینہ ملزم تک رسائی حاصل ہوئی، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے کتے کو 180 یوآن (تقریباً 27 امریکی ڈالر) میں ایک ڈاگ میٹ ریسٹورنٹ کو فروخت کیا، جہاں بعد میں اسے ذبح کر کے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :زرافہ صرف لمبا نہیں، انتہائی دلچسپ بھی ہے

ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے کتے کو آوارہ سمجھا، تاہم مالک نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوٹو نے واضح طور پر کالر اور جی پی ایس ٹریکر پہن رکھا تھا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسی کا پالتو جانور تھا۔

مالک کے مطابق جب وہ متعلقہ ریسٹورنٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ کتے کی باقیات پہلے ہی ختم کر دی گئی ہیں، جس پر وہ شدید صدمے میں مبتلا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :صدی کا سب سے طویل سورج گرہن، 2027 میں دن رات میں بدل جائے گا

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کو کبھی نہیں بھول سکیں گے اور انصاف کے حصول کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

editor

Related Articles