ولاگ نے چوروں کو گھر تک پہنچا دیا,امیر طرز زندگی دکھانا مہنگا پڑ گیا

ولاگ نے چوروں کو گھر تک پہنچا دیا,امیر طرز زندگی دکھانا مہنگا پڑ گیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں سوشل میڈیا پر پُرتعیش طرزِ زندگی دکھانے والی ایک خاتون کے گھر میں بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں ایک ملین روپے سے زائد مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نقاب پوش چور گھر میں داخل ہوئے اور انتہائی منظم طریقے سے مختلف کمروں کی تلاشی لی۔ حیران کن طور پر چوروں کو گھر اور قیمتی سامان کی مکمل معلومات حاصل تھی، جس نے ابتدائی طور پر پولیس کو یہ شک میں مبتلا کر دیا کہ اس واردات میں کسی قریبی یا جاننے والے کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :زرافہ صرف لمبا نہیں، انتہائی دلچسپ بھی ہے

پولیس کے مطابق چوروں نے گھر میں موجود زیورات اور دیگر قیمتی اشیا کو نشانہ بنایا اور آسانی سے فرار ہو گئے، جبکہ اہل خانہ اس اچانک واردات پر شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

تحقیقات کے دوران پولیس اور اہل خانہ کے لیے ایک اہم انکشاف سامنے آیا۔ معلوم ہوا کہ متاثرہ گھر کی خاتون ایک مقبول سوشل میڈیا ویلاگر ہیں، جو اپنے روزمرہ کے معمولات، گھر اور مہنگے زیورات کو ویڈیوز میں دکھاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :قدیم دور کا خطرناک دیوہیکل بچھو دریافت

ابتدائی تفتیش میں یہ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی یہ نمائش ممکنہ طور پر چوروں کے لیے معلومات کا ذریعہ بنی، جس کے بعد وہ منصوبہ بندی کے ساتھ واردات میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف زاویوں سے اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا چوری میں کسی اندرونی یا قریبی فرد کا بھی کوئی کردار ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles