بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں، شیخ وقاص اکرم کا خواجہ آصف کو مشورہ

بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں، شیخ وقاص اکرم کا خواجہ آصف کو مشورہ

بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں، ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے خواجہ آصف کو مشورہ دے دیا۔

ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے مذاکرات کی درخواست کی ہے نہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنا کر ہر کسی سے مذاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔

فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی آئی، خواجہ آصف

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمار ا صرف یہی موقف ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بن چکی ہے، اور اب جو چاہے مذاکرات کر سکتا ہے۔ہم بانی پی ٹی آئی کے فلسفے کے ساتھ سب کھڑے ہیں اور انہوں نے خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف بطور ادارہ کبھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی نفرت پھیلائی، بانی پی ٹی آئی کئی بار اعلانیہ کہہ چکے ہیں کہ یہ فوج بھی میری اور یہ ملک بھی میرا ہے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی ملک کے مستقبل اور ترقی کے ضامن ہیں، انہوں نے قوم کو کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھا کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *