تحریکِ انصاف عمران خان سے متعلق رچرڈ گرینل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے: شیخ وقاص اکرم

تحریکِ انصاف  عمران خان سے متعلق رچرڈ گرینل کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے: شیخ وقاص اکرم

ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے عمران خان سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ امریکا اور یورپی یونین سمیت پوری دنیا اس وقت پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جب بھی جس ملک میں انسانی حقوق پامال ہوں گے، سویلین کے ملٹری ٹرائل جیسے غیر قانونی اقدام ہوں گے، دنیا میں اس پر آواز اٹھے گی۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل کے حوالے سے کہوں گا کہ جب بھی کوئی پاکستان میں 9 مئی کے حوالے سے، 26 نومبر کے قتل عام کے حوالے سے، سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے اور خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا تو ہم اس کا شکریہ ادا کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اس بات کہ دلیل ہے کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں دنیا اس کی تائید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا امریکی خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کئ حوالے سے بیان انسانی حقوق کے حوالے سے خوش آئیند  ہے اور پاکستان تحریکِ انصاف اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔

ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ ہم نے کسی سے مدد نہیں مانگی، دنیا دکھ رہی ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے اسی وجہ سے یورپی یونین اور امریکہ سمیت دنیا بھر سے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سب بےگناہ رہا ہو نگے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *