پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول بھٹو کل وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
سینئر سیاستدان خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول بھٹو کل وزیراعظم بن سکتے ہیں تاہم وہ 70ووٹوں کی بھیک مانگ کر کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملکی مسائل کے حل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔
خورشید شاہ نے پانی کی تقسیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پانی کی تقسیم پر اصولی موقف اپنایا ہے اور کبھی بھی اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے اور پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔