وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے پلے آف مرحلے کے تینوں میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی باقاعدہ اجازت دے دی، جبکہ فائنل میچ کے لیے پہلے ہی منظوری دی جا چکی تھی۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی اور انہیں یہ آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پلے آف کے تمام میچز کے لیے بھی عوامی شرکت کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل پلے آف مرحلہ ، شائقین نے وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس اجازت کے ساتھ وزیرِ اعظم کی جانب سے ایک اہم ہدایت بھی دی گئی ہے کہ شائقین میچز دیکھنے کے لیے حتیٰ الامکان پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں، تاکہ جاری قومی کفایت شعاری مہم پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے پلے آف مرحلے میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ شائقین کو اعلیٰ معیار کی دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
Just had a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif, and I’m pleased to share that we have secured his approval for public attendance in all three PSL playoff matches as well.
However, this comes with an important condition from his side that fans are strongly encouraged to… pic.twitter.com/SXtyhrIBpF
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 27, 2026

