نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی قیمتوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
دسمبر کی ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کے ساتھ کراچی کے کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی ریلیف ملا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔