مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر علی سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پشاور سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی رپورٹ ہی ان کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوئی ہے ۔ مشیر اطلاعات کے پی کےکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ صوبے میں ڈپٹی کمشنرز نے قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں ، یہ حسرت پوری نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

 انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اگر کسی کارکن پر مکمل اعتماد ہے تو وہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ہیں۔ بیرسٹر سیف کا مزیدکہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنے پارٹی اس وقت سنبھالی جب سب روپوش ہوچکے تھے، علی امین 3 مرتبہ ڈی چوک پہنچے، جب کوئی نام نہاد نمائندہ گھر سے بھی نہیں نکلا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *