اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں اضافہ اور سوئی سدرن کے لیے کمی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 47.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ مارچ میں یہ قیمت 94.12 ڈالر تھی۔
دوسری جانب سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی 13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے اور نئی قیمت 59.12 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو مارچ میں 72.12 ڈالر تھی۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں اضافہ کارگو کی بندرگاہ تک ترسیل کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں کمی یو ایف جی (نقصانات) کی شرح میں کمی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔