سینیٹ کمیٹی کا سوشل میڈیا کے عدم تعاون پر سخت نوٹس، اہم اجلاس طلب

سینیٹ کمیٹی کا سوشل میڈیا کے عدم تعاون پر سخت نوٹس، اہم اجلاس طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے رویے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ کمیٹی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کی جانب سے پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون میں واضح کمی سامنے آ رہی ہے جس سے قانونی اور سیکیورٹی معاملات میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

 اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیٹی نے فوری بریفنگ طلب کر لی ہے اور معاملے پر مزید غور کے لیے اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں :سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت پر پابندی عائد کر دی

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کمیٹی کو موجودہ حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ ساتھ ہی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایکس پر اسرائیل مخالف پوسٹ سے جڑا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

بحث میں یہ نکتہ بھی شامل ہوگا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب جرائم کی تحقیقات کے لیے مطلوبہ ڈیٹا فراہم نہیں کر رہے جس پر سیکیورٹی اور قانونی پہلوؤں سے غور کیا جائے گا۔

یہ کبھی پڑھیں :ڈس انفارمیشن یا غلط معلومات موجودہ دور کا سب سے بڑا خطرہ ہے، عطا تارڑ

اس کے علاوہ میٹا کی پالیسیوں اور پاکستانی قوانین کے درمیان تضاد، اور ان پلیٹ فارمز کی جانب سے پاکستان میں دفاتر نہ کھولنے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی۔یہ اجلاس ڈیجیٹل پالیسی اور آن لائن تعاون کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles