پاکستان انٹرنیٹ رپورٹ میں نیا ٹل سب سے آگے، مگر ڈیٹا نامکمل

پاکستان انٹرنیٹ رپورٹ میں نیا ٹل سب سے آگے، مگر ڈیٹا نامکمل

بین الاقوامی تجزیاتی ادارے اوپن سگنل نے پاکستان میں فکسڈ براڈبینڈ انٹرنیٹ کی پہلی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیا ٹل مجموعی طور پر سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والی کمپنی رہی اور اسے ’بیسٹ ہوم انٹرنیٹ‘ کا اعزاز بھی ملا۔

یہ بھی پڑھیں :سست انٹرنیٹ سے پریشان ہیں ؟ بڑی خوشخبری آگئی

تاہم رپورٹ کو مکمل اور حتمی قرار نہیں دیا جا رہا کیونکہ اس میں کئی بڑے انٹرنیٹ فراہم کنندگان جیسے ٹرانس ورلڈ ایسوسیٹس اورفائیبرلنک کو شامل نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ’پی ٹی سی ایل ‘کی فائبر اور پرانی کاپر لائن سروسز کو الگ الگ بھی ظاہر نہیں کیا گیاجس سے نتائج پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

یہ تجزیہ 90 دن کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے شروع ہوا اور صرف چار کمپنیوں تک محدود رہاجن میں  نیا ٹل، پی ٹی سی ایل ، سٹروم فائیبر اورکونیکٹ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک کا نیا اعلان، ایکس اب بنے گا آپ کا بینک بھی

رفتار کے لحاظ سے نیاٹل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کمپنی نے ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 21.4ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ اسپیڈ میں 14.2 ایم بی پی ایس حاصل کی جس کے ساتھ وہ دونوں کیٹیگریز میں پہلے نمبر پر رہی۔

ریلی ایبلٹی یعنی کنکشن کے تسلسل میں بھی نایٹل نے سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا، جو 330 پوائنٹس رہا۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو مسلسل اور بہتر انٹرنیٹ تجربہ ملا، جبکہ پی ٹی سی ایل اورکونیکٹ اس کے بعد رہے۔

مجموعی طور پر رپورٹ نایٹل کی برتری ظاہر کرتی ہے، مگر محدود ڈیٹا اور کم کمپنیوں کی شمولیت کی وجہ سے اسے مکمل پاکستان انٹرنیٹ مارکیٹ کی تصویر نہیں کہا جا سکتا۔

 

editor

Related Articles