گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کا جرم ثابت ہونے پرمرکزی ملزم نوید کو 2 دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔
عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔
یاد رہے کہ نومبر 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی اور ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔