بھگوڑے احمد نورانی نے بھارتی ایجنسی “را” کی زبان بولنا شروع کر دی ،’آزاد ڈیجیٹل’ کو بلاک کرانے کی مہم تیز

بھگوڑے احمد نورانی نے بھارتی ایجنسی “را” کی زبان بولنا شروع کر دی ،’آزاد ڈیجیٹل’ کو بلاک کرانے کی مہم تیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ بھگوڑے احمد نورانی کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارت سے متعلق حقائق دُنیا کے سامنے لانے پر احمد نورانی نے آزاد ڈیجیٹل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرانے کے لیے نشانے پر رکھ لیا، آزاد ڈیجٹیل کے خلاف ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر باقاعدہ مہم شروع کر دی۔ ڈاکٹر فرحان ورک نے بھی احمد نورانی کو بھارت کا پالتو قرار دے دیا۔

بھگوڑے احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ان تمام خبروں، تبصروں اور ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنا شروع کر دیا ہے جن میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ بھگوڑے احمد نورانی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد آزاد ڈیجیٹل کی بھارت سے متعلق شائع کی جانے والی خبروں، تبصروں اور ویڈیوز کو اپنے ٹویٹ کے ساتھ ٹیگ کرکے شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔

آزاد ڈیجیٹل نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق ایک بھارتی خاتون کی ویڈیو ’ایکس‘ ہینڈل پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ ’ پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی عوام نے مودی کی ناکامیوں پر سخت سوال اٹھا دیے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا، بھارتی خاتون کا سوال۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بھگوڑے احمد نورانی نے آزاد ڈیجیٹل کی اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ فیک نیوز پراپیگنڈا اکاؤنٹ ’خفیہ ایجنسی‘ چلاتی ہے، اسے بلاک اور رپورٹ کریں۔ احمد نورانی کی اس ری ٹویٹ پوسٹ سے پاک افواج اور ملک دشمنی کھل کر سامنے آئی ہے۔

آزاد ڈیجیٹل کے ڈاکٹر فرحان ورک کا احمد نورانی کو کرارا جواب

پی ٹی آئی کے بھگوڑے احمد نورانی نے آزاد ڈیجیٹل کے اینکر ڈاکٹر فرحان ورک کے وی لاگ، جس میں انہوں نے بھارت کے ماضی کے فالس فلیگ آپریشن اورجھوٹ کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی، اسے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی پالتو نے لکھا کہ ’ ان غلیظ کرداروں کو اب مسترد کریں۔ ان سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ قانونی راستے اپنائیں، ہر چیز قانون کے مطابق کریں۔ پاکستان کو بچانے کے لیے ایسے بدبودار کرداروں سے نجات ضروری ہے‘۔

ڈاکٹر فرحان ورک نے اپنے وی لاگ میں کہا تھا کہ ’بھارت تجربے کے دوران اپنی نیوکلئیر آبدوز کا دروازہ بند کرنا بھول گیا اور وہ تباہ ہوگئی، ڈاکٹر فرحان ورک نے بھارت کی جنگی صلاحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ احمد نورانی نے اس وی لاگ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایسے ’جاہلوں‘ اور ’پاکستان دشمن‘ سے محفوظ رہیں۔ ایسے جاہل جہالت پھیلا کر پاکستان کے عام لوگوں کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں۔

احمد نورانی کی یہ دوسری ٹویٹ بھی پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، جس پر ڈاکٹر فرحان ورک نے احمد نورانی کو ’بھارتی پالتو‘ قرار دیتے ہوئے جواب دیا کہ ’ احمد نورانی مجھے گالیاں دے رہا ہے کیونکہ اس پالتو کے مالک بھارت کو میں نے ٹکر دی ہے‘ ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *