مودی نے بہارانتخابات جیتنے کے لیے پہلگام ڈراما رچایا، نئے انکشافات سامنے آگئے

مودی نے بہارانتخابات جیتنے کے لیے پہلگام ڈراما رچایا، نئے انکشافات سامنے آگئے

بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے بہار انتخابات جیتنے کے لیے ’پہلگام فالس فلیگ ‘ کا ڈراما رچایا ہے، ذرائع ابلاغ کا ساتھ بھارت کی اپوزیشن سیاسی جماعت بھی بھارتی وزیراعظم پر یہی الزام عائد کر رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس، آر جے ڈی پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد مودی کے دورہ بہارپرتنقید کر رہی ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ نے بتایا ہے کہ آر جے ڈی نے پٹنہ میں نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف بینرز لگا دیے ہیں، آر جے ڈی کی مودی کی جانب سے بہار میں پہلگام حملے کے بعد ریلی پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔

بھارتی سینیئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے 45 گھنٹے کے بعد آپ ووٹ مانگنے پہنچ گئے، پوری قوم پہلگام واقعہ کے غم میں مبتلا تھی جبکہ مودی بہادرانتخابات میں مصروف تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیانات کے مطابق راہول گاندھی پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ملیں گے جبکہ مودی پہلگام جانے کی بجائے انتخابات میں مصروف رہے۔

ادھر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ رائے زور پکڑتی جا رہی ہے کہ مودی کا پہلگام ڈراما بہار انتخابات جیتنے کے لیے تھا، مودی کے بیانات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ پہلگام حملے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے، شواہد سے یہ ثابت ہو چکا کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *