عوام کا پاک افواج سے اظہار محبت، قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

عوام کا پاک افواج سے اظہار محبت، قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی رچی ہوئی سازش کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم متحد اور افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاکستانی فوجی قافلے جہاں سے گزرتے ہیں وہاں افواج پاکستان کو عوام کی جانب سے اللہ اکبر کے نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ولہانہ محبت کے اظہارکے ساتھ کنٹرول لائن اور سرحدوں کی جانب الوداع کیا جا رہا ہے۔

افواج پاکستان کے ساتھ اظہار محبت اور ساتھ لڑنے کے جذبے اورعزم کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب بھارت کی گیدڑ بھبکیوں اور ممکنہ حملے کے جواب میں پاکستانی افواج کے قافلے کنٹرول لائن اور سرحدوں کی جانب رواں دواں ہوئے، راستوں میں جگہ جگہ عوام کا جم غفیر جمع ہو کر ’اللہ اکبر‘ کے نعروں کی صدائیں بلند کر کے اپنی افواج کا حوصلہ بڑھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی روّیہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل کو خط

اس کا ایک مظاہرہ مظفرآباد آزاد کشمیر کے شہید چوک میں بھی دیکھنے کو ملا جب وہاں سے پاک افواج کا قافلہ روانہ ہوا تو عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور افواج پاکستان کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی اور محبت کا اظہار کر کے یہاں سے قافلہ کو کنٹرول لائن کی جانب الوداع کیا، اس دوران (’ظالم سے ٹکرائیں گے‘ ساتھیو! مجاہدو!) قومی ملی نغمے بھی بجائے گئے۔

عوام نے یہاں پاک افواج کے حق میں زبردست نعرے لگائے گاڑیوں کے قافلے اور سپاہیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا، یہاں جمع عوام کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افوج تسبیح کے دانوں کی مانند ہیں، قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ عوام ہمیشہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ اب بھی وہی جذبہ قائم ہے، عوام کا پاک فوج کے قافلے پر پھول پھینک کر اظہار یکجہتی کا شاندار مظاہرہ ظاہر کرتا ہے کہ پوری قوم افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، پاکستان کا بھارت کو ہرسطح پرمنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

قافلے کے گزرتے ہی عوام نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، فوجی جوانوں نے ہمیشہ کی طرح قوم کی محبت ہاتھ اٹھا کر جواب اور مٹھی بند کر کے ایک ہونے کا ثبوت دیا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک افواج کا مورال انتہائی بلند ہے، بھارت کے خلاف جنگ کے محاذ پر قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہماری عوام کا جذبہ اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *