پاک فوج قابل فخر، بھارت میں پتا بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، اسلم گھمن

پاک فوج قابل فخر، بھارت میں پتا بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، اسلم گھمن

پاکستان کی مایہ ناز خفیہ ایجنسی کے سابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ دُنیا کی بہترین فوج پاکستان آرمی کا حصہ رہے ہیں، یہ بات قابل فخر ہے کہ بھارت میں پتا بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہو جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ پاکستان کی قوم ایک ایسی قوم ہے جو اپنے ملک پر آنچ آنے دے گی نہ کسی کو اس کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے دے گی۔

اسلم گھمن نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کا بھارت کے لیے یہ پیغام ہے کہ بھول کر بھی پاکستان پر حملہ مت کرنا ورنہ جنگ والی حماقت کی تو ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤ گے۔

بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کے 6 ریاستوں میں علیحدگی کی زبردست تحریکیں چل رہی ہیں، اگر اس نے کہیں بھی جنگ مسلط کی تو اس کے اندر سے تحریکیں اس قدر اٹھیں گی کہ اسے لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

انہوں نے پاکستان کی افواج اور ملک کی ایجنسیوں کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ الخمد اللہ پاکستان کا نیٹ ورک اس قدر فحال ہے کہ اگر بھارت میں پتا بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ بھارت کا کوئی اپنا جنرل ہی کہے گا کہ ’پہلگام ڈراما‘ ان کے اندر سے کیا گیا ہے فالس فلیگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جنگ یا حملے سے اللہ کے فضل سے دنیا کی کوئی طاقت فتح نہیں کر سکتی، پاکستان کا پانی تو نریندر مودی کا باپ بھی بند نہیں کر سکتا ہے، پاکستان کا ہر سپاہی اور عوام پانی کی ایک ایک بوند کی حفاظت کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *