ویب ڈیسک۔ اقتدار کی ہوس میں مودی نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کیے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ نوجوانوں اور کسانوں سے کیے گئے وعدے آج بھی پورے نہیں ہوسکے۔
بھارتی نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، مگر آج بھارتی نوجوان بیروزگاری کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بھارتی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ مودی، امیت شاہ، اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک کو نفرت، تشدد اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔ نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں جنگ نہیں بلکہ روزگار، تعلیم اور امن فراہم کیا جائے۔
بھارتی نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ مودی سرکار نے بھارت کو مذہب اور ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اب مودی کی نفرت انگیز سیاست کو رد کر چکی ہے اور ایک منصفانہ، متحد اور ترقی یافتہ بھارت کا مطالبہ کر رہی ہے۔