بھارتی جارحیت بڑھنے کا خطرہ، پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان

بھارتی جارحیت بڑھنے کا خطرہ، پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان

بھارت کی جانب سے پاکستان کے نو مقامات پر بلااشتعال میزاءل حملوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ 7 مئی کو لاہورسمیت صوبہ پنجاب بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے بلااشتعال پاکستان پر جنگ مسلط کرتے ہوئے پنجاب کے جنوبی ضلع بہاولپور پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو افراد شہید جبکہ 21 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت کی جانب سے جارحیت بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بدھ سات مئی کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *