وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور سعودی عرب نے تمام شعبوں میں پہلے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *