وزیراعظم شہباز شریف کا 4 دوست ممالک کے دورے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا 4 دوست ممالک کے دورے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف 25 مئی سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان سمیت 4 دوست ممالک کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ ’بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ‘ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ چین کا اعلان

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وہ 29 سے 30 مئی تک تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے اہم پارلیمنٹیرینز پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ کوبےنقاب کرکےڈوزیئرجاری کردیا

اس موقع پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ کی قیادت میں یہ وفد جامع اور مؤثر انداز میں پاکستان کا مؤقف اور بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا‘۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *