بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست ہوئی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو 

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست ہوئی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو 

فرانس کے ماہر سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے بھرپور جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکاری کی پے درپے ناکامیاں، کانگرس لیڈر اُتم کمار نے بھارتی حکومت کا چہرہ بےنقاب کردیا

غیر ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، بھارت بری طرح پاکستان سے شکست کھا چکا ہے۔

فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو  نے بھارت کی ناکامی کو بےنقاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، چین کے ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ ہی پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، چین کی حمایت سے ناقابلِ  شکست بن چکا ہے، بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہو گی، پاکستان جیت چکا ہے، پاکستان کی فتح کا بھارت کی اندرونی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (سی ای آر آئی) کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر کرسٹوف نے ایک مباحثے کےدوران کہا تھا کہ ہندوتوا حکومت کے تحت بھارتی مسلمانوں کی پسماندگی مسلسل ابتر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں معاشی اور تعلیمی محرومیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

کرسٹوف نے ان خیالات کا اظہار ’مودی کے ہندوستان کے تحت اقلیتوں کی حالت زار‘ کے عنوان سے ایک گول میز مباحثے کے دوران مہمان مقرر کی حیثیت سے کیا۔

پروفیسر کرسٹوف نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے شرکا کو بتایا تھا کہ ان کی تحقیق آج کے بھارتی مسلمانوں کی حالت کو دستاویزی شکل دینے کی اجتماعی کوششوں پر مرکوز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی پسماندگی بھارتی مسلمانوں کی سماجی اور معاشی حیثیت اور تعلیمی محرمیوں پرمبنی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *