بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ کا خوفناک انکشاف

بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ کا خوفناک انکشاف

بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ کا خوفناک انکشاف ہوا ہے، ایودھیا رام مندر کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں جعلی ویب سائٹ کے ذریعے ’پرساد‘ کی ترسیل کا جھانسہ دے کرعوام سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال، صرف ہندؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف
دوسری جانب امریکی پروفیسر کے نام پر بھارتی شہریوں کو لوٹ لیا گیا ہے، بھارت میں عقیدت کو تجارت میں بدلنے والا نیٹ ورک سرگرم رہا ہے، کروڑوں روپے کی رقم صرف جعلی ترسیل پر خرچ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ہندوؤں کے مقدس موقع پر فراڈ کو روکنے میں بھارتی سائبر سیکیورٹی بھی ناکام رہی ہے، رام مندر کی تقریب شاندار، مگر پردے کے پیچھے مالی گھپلے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی عوام کو لوٹ لیا گیا، مودی سرکار نے زبان سی لی،
بھارت میں مذہب کے نام پر فریب کا بازارگرم ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، یہ سب اُس وقت ہوا جب پورے بھارت کی نظریں رام مندر پر تھیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی سرکار کی جنگ، جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد
سوال یہ ہے کہ کیا مودی سرکار صرف مذہبی جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے؟ کیا عوام کی حفاظت مودی کی ترجیح نہیں؟ مذہبی عقیدت کو دھوکہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟ رام کے نام پر فراڈ، مودی حکومت کی خاموشی کیوں؟
کیا بھارتی ریاست عوام کی عقیدت کی محافظ ہے یا مجرم؟عقیدت اور دھوکا، مودی کا نیا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے، بھارت میں آج نہ دیوی محفوظ ہے نہ درشن، ہر مقدس موقع اب ایک نیا فراڈ بن کر سامنے آ رہا ہے۔
مودی کے ‘نئے بھارت’ میں عقیدت مندوں کی جیبیں خالی اور مذہب کے بیوپاری مالامال ہو رہے ہیں، سوال یہ نہیں کہ یہ سب کیسے ہوا، سوال یہ ہے کہ کس کے اشارے پر ہوا؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *