چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد بند کردی جس کے بعد بھارتی آٹوانڈسٹری شدید بحران کاشکار ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چین نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی زبردست کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، پون کھیرا
رپورٹ کے مطابق چین کے اقدام کے بعد بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثرہو گئی ہے،بھارتی آٹو صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے، ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہو گئی ہے، نایاب دھاتوں میں چین کی اجارہ داری، بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔
چین کے اقدام کے بعد بھارتی آٹو انڈسٹری نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارتی کارخانوں کی بندش کے خدشے کے ساتھ ساتھ روزگار پر بھی منفی اثرات پڑنا شروع ہو گئے ہیں، چین کی پابندی سے مودی سرکار کے میک ان انڈیا دعوے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
چین کے اس اقدام سے بھارت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے، ایک بار پھر بھارتی صنعت غیر ملکی رحم و کرم پر ہے، چین کی پابندی سے بھارت کا صنعتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کو ایک اور دھچکا ، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے
واضح رہے کہ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو پروڈکشن کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے اور چین دنیا بھر میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔
بھارت کی آٹو انڈسٹری سپلائی چین متاثر، پیداوار سست اور روزگار پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ مودی حکومت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کیا صنعتی خود کفالت صرف ایک نعرہ تھا؟
کیا مودی سرکار نے غیر ملکی انحصار کے خطرات کو نظر انداز کیا؟ اگر متبادل نہ ملا تو بھارت کی آٹو انڈسٹری کو مزید بڑے معاشی نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
’کیا مودی سرکار چینی انحصار سے نکل پائے گی؟‘ ‘میک ان انڈیا’ کےنعرے کی حقیقت اب چین کی مرہون منت رہ گئی ہے۔