پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات  کا امکان

پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات  کا امکان

پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان چین میں پہلی ملاقات  کا امکان ہے۔

جیو ٹی وی نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان چین میں بدھ سے شروع ہونے والی ایس سی اوکے 2 روزہ اجلاس کے دوران ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا، پراوین سواہنی

ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں جو چین پہنچ چکے ہیں جب کہ  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *