ملک میں آج موسم گرم یا بارش متوقع ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

ملک میں آج موسم گرم یا بارش متوقع ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پری مون سون سسٹم فعال، محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے،  ان علاقوں میں موسم میں اچانک تبدیلی آ سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، ان علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : گرمی یا بارشیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہے گا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت74 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے ، اگرچہ کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی سے وقتی ریلیف ملنے کی امید ہے۔

editor

Related Articles