محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

عوام ہوجائیں تیار ، محکمہ موسمیات نے آج رات سے 4 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں 5 مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہے گا، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے سی طرح سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آج اور کل بارش ہوسکتی ہے ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں02 مئی سے 04 مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ، صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے.

پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی تیز بارش اور آندھی کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پری مون سون سسٹم فعال، محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اسلام آباد اور مری سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ہوں گی،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں اگلے 2 روز تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے ، لاہور میں مطلع صاف ہے اور دن چڑھتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بالائی سندھ میں آندھی اور مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی کو شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، نئےسسٹم کے زیرِ اثر 2 اور 3 مئی کو بالائی سندھ میں گرد آلود آندھی اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔

editor

Related Articles