سوات میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق

سوات میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی مالم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جا رہی تھی کہ گناجیر کے قریب گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :جھل مگسی : ایم 8 پر مسافر کوچ الٹنے سے 7 مسافرجاں بحق

امدادی کارروائیوں کے دوران 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،  جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔

editor

Related Articles