پی ٹی آئی کے وزیرہوا بازی غلام سرور نےپی آئی اے پر پابندی لگوا کر قومی جرم کیا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کے وزیرہوا بازی غلام سرور نےپی آئی اے پر پابندی لگوا کر قومی جرم کیا، خواجہ آصف

دفاع اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) پر سے برطانیہ کی جانب سے عائد پابندی ہٹائے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فوری نجکاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، برطانیہ نے ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا، براہ راست پروازوں کی راہ ہموار

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ برطانیہ نے پاکستان ایئر لائن اور ایک اور نجی پرواز کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ہمارے وقار اور ساکھ کو نقصان پہنچا اس کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے وزیر ’پی آئی اے ‘ کو کھنڈر بنا کر چلے گئے تھے، غلام سرور خان کے بیان سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت نے اپنی بھرپور سفارتی کوششوں کے ساتھ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید صدمہ ہوا، اب پابندی ختم ہونے سے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تمام روٹس کی بحالی سے نجکاری سے قبل پی آئی اے کی قدرمیں بہتری آئے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیویارک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں، نیویارک کے لیے پروازوں پر کوئی پابندی نہیں لیکن اسے دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *