معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ

معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے،اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔

ھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔ عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں”معرکہ حق – جشنِ آزادی” تقریبات کا انعقاد، شہر شہر جشن کا سماں ، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم سب پاکستانی ہیں اور بحیثیت پاکستانی اپنا جشن منا رہے ہیں۔ یہ جشن بھارت کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ اور فتح کی خوشی کس طرح مناتی ہیں۔ آج رات ٹھیک 12 بجے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے اور پریڈ بھی شامل ہوں گی۔ کل صبح ملک کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی، شکر پڑیاں میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پوری قوم کو جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح مبارک ہو۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *