مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

معروف متنازع مذہبی اسکالر اور ٹی وی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئے ہیں، جب ان کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ویڈیو میں انہیں ایک ایسی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں تیز موسیقی اور رقص کا ماحول ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی اپنے روایتی لباس میں ایک نائٹ کلب جیسے مقام پر موجود ہیں، جبکہ ان کے اردگرد لوگ موسیقی کی دھنوں پر محوِ رقص ہیں،اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جن میں تنقید اور طنز دونوں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مفتی عبدالقوی کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں، اس سے قبل بھی ان کا نام متعدد معاملات میں سامنے آ چکا ہے، جن میں قندیل بلوچ اور حریم شاہ کے ساتھ وابستہ تنازعات خاص طور پر قابل ذکر ہیں، ان واقعات نے ماضی میں بھی انہیں خبروں کی زینت بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :علینہ عامر کی مبینہ ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاکر کا رد عمل بھی آگیا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ قندیل بلوچ کے بیانات درست ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مفتی صاحب اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

اسی طرح سوشل میڈیا انفلوینسر آفاق خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالقوی ایک ایسا مسئلہ بن چکے ہیں جو حل ہوتا نظر نہیں آ رہا اور انہیں پہلے ہی بے نقاب کیا جا چکا ہے۔

تاحال مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس ویڈیو یا مبینہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور صارفین اس پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں، جس کے باعث ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *