تعمیراتی شعبے سے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں استحکام آگیا،نئی قیمت کیا؟

تعمیراتی شعبے سے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں استحکام آگیا،نئی قیمت کیا؟

تعمیراتی شعبے سے متعلق ایک اچھی خبر آئی ہے جس میں ملک بھر میں سیمینٹ کی قیمت میں ایک ہفتہ سے استحکام دیکھا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1548 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 19روپے کم ہوئی گزشتہ ہفتے سیمیٹ کی قیمت  1567 روپے تھی

دوسری جانب جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1544 روپے رہی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل جنوبی علاقوں میں یہ قیمت 1533 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت کچھ یوں رہی  اسلام آباد میں 1541 روپے، راولپنڈی 1522، گوجرانوالہ 1550، سیالکوٹ 1580، لاہور 1582، فیصل آباد 1530، سرگودھا 1562، ملتان 1561، بہاولپور 1583، پشاور 1534 اور بنوں میں 1480 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی جھنجھٹ ختم،نیا نظام نافذ

اسی طرح جنوبی شہروں میں کراچی میں فی بوری قیمت 1461 روپے، حیدرآباد 1532، سکھر 1600، لاڑکانہ 1513، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں 1667 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں شمالی علاقوں میں کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *