فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ اور اداکار توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اس پر وضاحت پیش کر دی۔

دونوں فنکار کئی برسوں سے پی ٹی وی، خصوصاً اسلام آباد سینٹر، سے وابستہ ہیں اور اپنی میزبانی، سنجیدہ گفتگو اور متعدد کامیاب ڈراموں کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہیں۔

حال ہی میں فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ان یوٹیوب چینلز کو تنقید کا نشانہ بنایا جو زیادہ ویوز اور سنسنی خیزی کے لیے ان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی پُراسرار انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، خاموشی توڑنے کا عندیہ

ویڈیو میں دونوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’جی ہاں، ہماری تو خوشی خوشی شادی ہو چکی ہے۔ ہم خود یہ خبر آپ کو دینا چاہتے تھے، لیکن افسوس کہ نام نہاد پروفیشنل یوٹیوبرز نے ہم سے پہلے ہی یہ خبر بریک کر دی۔‘‘

توثیق حیدر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب وہ صبح اٹھے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی فرح سعدیہ سے شادی ہو چکی ہے، حتیٰ کہ ایک خوبصورت شادی کی تصویر بھی بنا دی گئی تھی جس میں وہ خود کو بہترین دولہا قرار دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :بالی ووڈ اداکار پرکاش راج پھر مودی حکومت پر برس پڑے

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’اگر آپ نے ہماری اس جھوٹی خبر سے دو لاکھ روپے کمائے ہیں تو کم از کم پچاس ہزار روپے سلامی ہی بھیج دیں۔ جب آپ ہمارے نام پر اتنا کما رہے ہیں تو اسے ایک کاروباری معاہدہ ہی بنا لیتے ہیں۔‘‘

اداکار نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنی سنگل زندگی سے مطمئن ہیں، جبکہ فرح سعدیہ نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایسی بے بنیاد خبروں پر حیران رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی گانے بھارتی شو میں،سوشل میڈیا پر کاپی رائٹ کی بحث چھڑ گئی

؎فرح سعدیہ نے کہا کہ جھوٹی خبروں کا اثر صرف فنکاروں تک محدود نہیں رہتا بلکہ ان کے اہل خانہ، بچوں اور والدین کو بھی غیر ضروری سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز سے اپیل کی کہ وہ سنسنی پھیلانے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

آخر میں دونوں فنکاروں نے واضح کیا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان شادی جیسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

editor

Related Articles