پاکستانی گانے بھارتی شو میں،سوشل میڈیا پر کاپی رائٹ کی بحث چھڑ گئی

پاکستانی گانے بھارتی شو میں،سوشل میڈیا پر کاپی رائٹ کی بحث چھڑ گئی

پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی ایک بار پھر خبروں میں ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا گانا نہیں بلکہ بھارتی ریئلٹی شو میں ان کے مقبول گیت ’راوی‘ کی پیشکش ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سجاد علی گزشتہ چار دہائیوں سے اپنی منفرد آواز اور یادگار گیتوں کے باعث موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ بابیا، راوی اور ان کے دیگر گانے آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریئلٹی شو ’’پنجاب ماسٹر چیمپس‘‘ میں ایک کم عمر گلوکار نے سجاد علی کا مشہور گیت ’’راوی‘‘پیش کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھانا شروع کر دیا کہ آیا اس گانے کے استعمال کے لیے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی تھی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فنکاروں کے مداح نکلے گپی گریوال، سہیل احمد کے لیے کیا کہا؟

اسی پروگرام میں ایک اور مقابلہ کرنے والے نے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا معروف گانا ’میری زندگی ہے تو‘ بھی گایا، جس پر بھی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شدید بخار بھی اکشے کمار کا حوصلہ نہ توڑ سکا، اداکارہ نے حقیقت بتا دی

یاد رہے کہ ماضی میں سجاد علی اس وقت بھی خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے پاکستانی ریئلٹی شو’پاکستان آئیڈل‘ میں اپنے گانوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث مقابلے میں شریک گلوکار ان کے گیت پیش نہیں کر سکے تھے۔

بھارتی شو میں پاکستانی گانوں کی پیشکش کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی شوز میں پاکستانی گانوں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں، جبکہ کچھ افراد نے اس حوالے سے کاپی رائٹ اور اجازت کے معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

editor

Related Articles